News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1746241250184007871
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عام انتخابات سے کچھ دن پہلے ایک بڑی سیاسی جماعت (پاکستان تحریک انصاف) کو اسکے انتخابی نشان سے محروم کردیا گیا ہے۔ ایک سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننے سے اس جماعت کے ووٹرز بری طرح سے متاثر ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔ اس فیصلے سے عام انتخابات 2024 کی شفافیت مزید متنازعہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر انتخابات شفاف نہ ہونے تو قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتخابات کی شفافیت پر گہرے سوالات اٹھیں گے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان یہ سمجھتی ہے پاکستان میں بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے تو ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آسکتا ہے۔