
پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے عمران خان سے منسوب ایک بیان کو جعلی اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے پی ٹی آئی کے لیٹر ہیڈ پر جاری کردہ ایک جعلی اور من گھڑت اعلامیہ کو شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک جعلی اعلامیہ ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ خط اور اس کے مندرجات مکمل طور پر جعلی ، من گھڑت اورافواہ سازی کی سرکاری مہم کا حصہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1746838033343656196
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کارکنان سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری شرانگیزوں سے ہوشیار رہیں اور صرف مصدقہ اطلاعات پر ہی توجہ مرکوز رکھی جائے جو پی ٹی آئی کے تمام آفیشل اکاؤنٹس پر تسلسل سے شیئر کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش اعلامیہ کو 13 جنوری کے عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا عنوان دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا عملی طور پر خاتمہ ہوچکا ہے، ہمارے نام پر ہر حلقے میں جوتے، گھڑی، بالٹی جیسے انتخابی نشانات پر ووٹ مانگے جارہے ہیں، ایسے نشانات پر جیتنے والا آزاد امیدوار ہی تصور کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5khhclrfication.png