
رپورٹ میں کسی بھی فوج کے ملٹری یونٹس کی تعداد، ملکی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل کو شامل
بین الاقوامی ادارے گلوبل فائر پاور کی طرف سے دنیا بھر کے 10 طاقتور اور کمزور ترین افواج رکھنے والے ملکوں کی فہرست شائع کر دی گئی ہے جس میں امریکہ تیزی سے کام کرنے کی صلاحیت کے باعث آج بھی سب سے آگے ہے۔
گلوبل فائر پاور کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے طاقتور فوج امریکہ کی ہے جبکہ پاکستان کو رپورٹ میں 9 نمبر پر رکھا گیا ہے جسے انڈیکس ریٹنگ 0.1711 دی گئی ہے۔ طاقتور افواج رکھنے والے ملکوں کی کی فہرست میں روس دوسرے جبکہ چائنا کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
گلوبل فائر پاور انڈیکس کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق امریکہ پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے، بھارت چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں، ترکیہ 8ویں، پاکستان 9 ویں اور اٹلی کو فوجی طاقت کے لحاظ سے 10 ویں نمبر پر ہے۔ پاک فوج میں فعال فوجیوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار ہے اور اس بنیاد پر پاکستان کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
گلوبل فائر پاور کی فہرست میں دنیا کی 10 کمزور ترین افواج رکھنے والے ملکوں میں آئس لینڈ، سینٹرل افریقن ریپبلک، سیئر الیون، بیلیز، لائبیریا، بنین، صومالیہ، سرینیم، ملڈووا، آئس لینڈ اور بھوٹان کو شامل کیا گیا ہے۔ گلوبل فائر پاور انڈیکس میں کسی بھی فوج کے ملٹری یونٹس کی تعداد، ملکی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل کو شامل کیا جاتا ہے۔
گلوبل فائر پاور انڈیکس میں کسی بھی فوج کی افرادی قوت کے علاوہ اثاثوں کی تعداد، معیار، مقدار، لاجسٹکس کی صلاحیت، تربیت کے معیار اور مالی استحکام جیسے عوام شامل ہوتے ہیں جنہیں تجزیہ کے مراحل سے گزارا جاتا ہے۔ گلوبل فائر پاور کے اعدادوشمار کا جائزہ لینے سے انداز ہوتا ہے کہ پاکستان میں جب بھی سیاسی حالات خراب ہوتے ہیں تو فوجی طاقت کی درجہ بندی میں کمی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ گلوبل فائر پاور فوجی لحاظ سے طاقتور اور کمزور ترین افواج روکھنے والے ملکوں کی فہرست ہر سال جاری کرتا ہے۔ ادارے 2024ء کے لیے انڈیکس میں 145 ملکوں کی فوجی طاقت کا جائزہ لے کر رپورٹ جاری کی ہے۔ گلوبل فائر پاور انڈیکس کی فہرست میں فوجی طاقت کا اندازہ لگانے کیلئے 60 سے زیادہ فیکٹرز کو سامنے رکھ کر رینکنگ کی جاتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10wlpoerf;milyrir.png