خان نے قوم کو جگا دیا ہے ، طاقتور کے خلاف کھڑا ہونا سکھا دیا ہے، آج جس طرح تمام تر پابندیوں، گرفتاریوں اور ظلم و تشدد کے باوجود درجنوں لوگ سڑکوں پر نکلے، اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس قوم کو کوئی نہیں ہلاسکتا۔ غالباً لاہور کی ایک سڑک پر پی ٹی آئی کا "جمِ غفیر" امڈا پڑا تھا جس کو پولیس نے روایتی بربریت کا نشانہ بنایا اور پورے کے پورے "جمِ غفیر" کو ایک ہی ڈالے میں ڈال کر لے گئے۔
حماد اظہر کی خان کے ساتھ وفاداری کی داد دینی پڑے گی کہ ریلی وغیرہ اس کے بس میں نہیں تھی تو اس نے پولیس کو فون کرکے اپنے ابے کو گرفتار کروادیا اور تصویر کھینچ کر خان تک پہنچادی۔ ایسی جانبازی کی کہانیاں آپ کو کسی اور پارٹی میں نہیں ملیں گی۔۔
اندر کی خبر یہ ہے کہ خان کی اتوار کی کال کے بعد خفیہ اداروں میں وختہ پڑا ہوا تھا کہ اگر عوام کا ہجوم ساری رکاوٹیں توڑتا ہوا اڈیالہ جیل میں گھس گیا تو کیا بنے گا؟ اداروں نے اڈیالہ جیل کے اردگرد پہرا انتہائی کڑا کردیا تھا، مگر خان نے چونکہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا تھا، اس لئے عوام ادھر گئی ہی نہیں، وگرنہ جیل توڑ کر خان کو رہا کرانا کوئی بڑی بات نہ تھی۔۔
خان نے ملک میں یہ جو انقلاب کی لہر اٹھادی ہے، اس کو ہم نے مرنے نہیں دینا، اب یہ پلان بنا رہے ہیں کہ سائفر کیس میں خان کو سزائے موت دے کر اس سے جان چھڑالیں گے، مگر یہ جانتے نہیں کہ خان نے اس قوم میں جو روح پھونکی ہے وہ ایسے فنا نہیں ہوگی۔ اگر خدانخواستہ انہوں نے خان کو پھانسی پر چڑھا دیا تو ہم خان کی یہ قربانی ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ خان کی قربانی اس ملک میں انقلاب کا ایسا پیش خیمہ ثابت ہوگی کہ دنیا انقلابِ فرانس کو بھول جائے گی۔ کئی بار قوموں کیلئے ایسی قربانی ناگزیر ہوتی ہے۔۔ مگر آؤ کہ میرے ساتھ عہد کرو کہ ہم خونِ خان سے وہ انقلاب لائیں گے کہ دھرتی کانپ اٹھے گی، ہم خان کی اٹھائی ہوئی تحریک کو انجامِ کار تک پہنچائیں گے۔۔۔