
سائیفر کیس کی سماعت آج صبح نو بجے پھر ہوگی، عمران خان کو چھتیس سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیدیا گیا
سائفر کیس کی سماعت گزشتہ رات 1130 پہ ختم ہوئی تھی جو 14 گھنٹوں پر مشتمل تھی۔
صحافی ثاقب بشیر کے مطابق رات کے اس پہر سائفر کیس کی سماعت مزید ٹھیک 8 گھنٹے بعد تک صبح 9 بجے تک ملتوی ، 36 سوالات پر مشتمل سوالنامہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا گیا
https://twitter.com/x/status/1752062842264838354
اسکا مطلب ہے کہ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کو 7 گھنٹے 40 منٹ بعد صبح 9 بجے ان 36 سوالوں کے جواب دینے ہیں
صحافی صابر شاکر کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو انکی کال کوٹھڑیوں میں جگا کر سوالنامہ دیاگیا
رات کو ساڑھے گیارہ بجے ملزم عمران خان کو سوالنامہ دیا جاتا ہے اور صبح ٹھیک 9 گھنٹے کے بعد ان 36 سوالوں کے جوابات مانگے گئے ہیں۔ اب صبح 9 بجے سماعت جب دوبارہ شروع ہوگی تو پھر زبردستی 342 کا بیان لیا جائے گا بالکل ایسے ہی جج دلاور نے توشہ خانہ کیس میں کیا تھا ۔
https://twitter.com/x/status/1752065747671826576
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iksmqh1i1211.jpg