
بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں دوروز کے دوران 21دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کےمطابق 30 جنوری کو آپریشن کے دوران9 دہشت گرد مارے گئے جس کے بعد آج سیکیورٹی فورسز نے مزید12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
مچھ میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر اب تک 21 دہشت گرد مارے گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو پاک فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ مزید مضبوط بناتا ہے۔
خیال رہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایک حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کی بدولت کچھ دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے جن کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دو روز قبل کیے گئے اس حملے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے مچھ کے مختلف علاقوں میں راکٹ فائر کیے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑے میں ایک ایس ایچ اور اور چار جوانوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14macclerace.png