
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو تین دن میں حملے کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق دھمکی موصول ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کونامعلوم فون نمبر سے ایک دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی ہے جس میں تین روز کے اندر اڈیالہ جیل کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے دھمکی آمیز کال موصول ہوتے ہی شہر کی پولیس کو اطلاع دیدی ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ فون کال اڈیالہ جیل کے آفیشل نمبر پر کی گئی، اڈیالہ جیل میں فون کال وصول کرنے کے بعد جیل سپرٹنڈنٹ نے دھمکی کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دی ۔
پولیس ذرائع کے بعد دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے، جیل کے اردگرد میں بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور 8 مقامات پر پولیس نے ناکے لگادیئے ہیں، اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کے 5 سیکشن بھی مسلسل پیٹرولنگ پر مقرر کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ سمیت اہم سیاسی شخصیات قید ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aduah1h131.jpg