battery low
Chief Minister (5k+ posts)

مفتی سعید اور خاورمانیکا مشکل میں۔۔ اپنی پرانی ویڈیوز پر صفائیاں پیش کرتے رہے
صحافی قمر میکن کے مطابق عدالت میں جرح کے دوران مفتی سعید کی پرانی ویڈیو جس میں وہ عورت کی گواہی کو حتمی قرار دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ عورت اگر کہہ دے کہ میری عدت مکمل ہو چکی ہے تو بس اس کے بعد بات ختم۔
جب یہ ویڈیو چلائی گئی تو مفتی سعید بوکھلا گئے اور کہا کہ بات ختم سے میرا مقصد تھا کہ اس کے بعد میرا بیان ختم ہو گیا۔جس کے بعد عدالت میں زوردار قہقہہ لگا
https://twitter.com/x/status/1753493946121277667
خاور مانیکہ کے بیان پر جرح کے دوران خاور مانیکہ کی بھی پرانی ویڈیو چلائی گئی،
جس میں وہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی تعریف کر رہے ہیں بیان سننے کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ بیان کب کا ہے جب انہیں بتایا گیا کہ یہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے بعد کا بیان ہے تو پھر انہوں نے اپنے اپ کو بچانے کے لیے یہ کہا کہ ایک وقت میں بشریٰ بی بی ایک اچھی ماں اور ایک اچھی بیوی تھی۔
عدت کے دوران نکاح کے کیس میں مفتی سعید کے بیان پر جرح کے دوران آج یہ بھی انکشاف ہوا کہ مفتی سعید آپریشن خلیفہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ جس نے بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف 1995 میں برگیڈیئر مستنصر بااللہ اور جنرل ظہیر الاسلام عباسی کے ساتھ حصہ لیا تھا اور گرفتار ہوئے تھے جس کے بعد مفتی سعید برگیڈیئر مستنصر باللہ اور جنرل زیر الاسلام عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے اور انہیں آرمی میں بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ جبکہ وہ ایجوکیشن کور کا حصہ تھے۔
https://twitter.com/x/status/1753493360810291626
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/fCNynzd/bushra-bibi-and-imran-khawar-manika.jpg