
شرعی اعتبار سے غیر شادی شدہ لوگ اگر حرام کام کرتے ہیں تو سنگسار نہیں، 100 کوڑوں کی سزا ہے۔ سنگسار شادی شدہ کیلئے ہے۔غریدہ فاروقی کا فیصلے سے پہلے اپنا فیصلہ
اپنے ٹوئٹر پیغام میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ عمران خان بشری بی بی کا نکاح فاسد ہوا ہے یا نہیں، اس کیلئے فیصلے کی تفصیل کا انتظار کرنا ہو گا کیونکہ ایک دوسرا نکاح بھی ہوا تھا؛ لیکن کل بشری پنکی پیروی بی بی نے بیان دیا تھا کہ ان کا ایک ہی نکاح ہوا تھا جو 01 جنوری 2018 کو تھا۔
انہوں نے کہا کہ شرعی اعتبار سے غیر شادی شدہ لوگ اگر حرام کام کرتے ہیں تو سنگسار نہیں، 100 کوڑوں کی سزا ہے۔ سنگسار شادی شدہ کیلئے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1753732161893503275
انہوں نے دعویٰ کیا کہاگرچہ سنگسار کرنے کی سزا کا بھی ذکر قرآن میں نہیں۔ مختلف احادیث بتاتی ہیں کہ نبی کے دور میں یہ سزا دی گئی وگرنہ قرآن میں صرف 100 کوڑوں کا ذکر ہے۔ تفصیلی فیصلے میں دیکھنا پڑے گا کہ عدالت نے اس بارے میں کیا کہا ہے۔
اس پر ایک خاتون اینکر بتول راجپوت نے غریدہ فاروقی سے سوال کیا کہ عدت میں نکاح کیس پر آپ کی ٹویٹس صحافتی اقدار کے مطابق ہیں؟کیا صحافی کو ایسی ٹویٹس کرنی چاہیے؟
https://twitter.com/x/status/1753861487003893962
غریدہ فاروقی اس پر کوئی جواب نہ دے پائیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gai11hh311.jpg