
سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعوی کیا ہے کہ حالیہ پیٹرولیم و ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر شریف برادران و اسحاق ڈار آن بورڈ تھے۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے یکم فروری کو پیٹرولیم مصنوعات اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے حوالے سے اپنے تازہ ترین تجزیے میں بڑا دعوی کردیا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ نگراں وزیر خزانہ شمشاد بیگم نے حافظ صاحب سے درخواست کی کہ یہ قیمتوں میں اضافہ کروانا ہے،یہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے اور ہمیں یہ ماننا پڑے گا، حافظ صاحب نے وزیراعظم سے ضرور کہا ہوگا کہ آج کے اجلاس میں یہ بھی کرنا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1754010467578909016
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور اسحاق کی جانب سے بھی آنکھ ماری گئی ہے کہ کردو کردو، ہم سے نا کروانا، خود ہی کردو۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ مل کر ہورہا ہے اور صحیح ہورہا ہے بلکہ قومی مفاد میں ہورہا ہے، کیونکہ اس کے بغیر گزارا نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/24seyhidawaasdf.png