
خیبرپختونخوا مینج نہ ہو سکا تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہاں پر گورنر راج قائم کر دیا جائے: سابق سیکرٹری دفاع
سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت سے ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ نہیں نکالے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے انتخابات بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں جو بھی حکومت قائم ہو گی وہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، اس کی بساط لپیٹ دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تو انتخابات ہو چکے ہیں صرف اس عمل میں سے عوام کو گزار کر ریت پوری کرنی ہے، پاور آئندہ بھی انہیں کے پاس رہے گی جن کے پاس آج موجود ہے۔
خیبرپختونخوا مینج نہ ہو سکا تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہاں پر گورنر راج قائم کر دیا جائے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کو اقتدار دیا جائے گا، سندھ میں پیپلزپارٹی آئے گی، بلوچستان میں باپ پارٹی اقتدار میں ہو گی۔
https://twitter.com/x/status/1754198644474220952
انہوں نے کہا کہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے نہیں چلے گی، اس کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔ یہ انتخابات تو ہو چکے ہیں لیکن بعدازاں کبھی نہ کبھی اصلی انتخابات بھی کروانے ہی پڑیں گے جس کے بعد ہی اچھی فضا قائم ہو گی اور سب کو یقین آ جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو ہم بڑے بتا رہے ہیں، میں فوج کا بڑا ہوں لیکن میرے چھوٹے آج اگر نہیں مان رہے تو کوئی بات نہیں ! میں تو کہتا ہوں کہ آگ میں ہاتھ ڈالنے سے ہاتھ جلد جائے گالیکن وہ کہتے ہیں کہ نہیں اس دفعہ ہاتھ نہیں جلے گا تو ٹھیک ہے۔ آگ میں ہاتھ ڈال کر دیکھ لیں میں ہی پیچھے ہٹ جاتا ہوں، گرم کھیر میں ہاتھ ڈالیں گے تو ہاتھ جلے گا ہی۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ ڈیڑھ سال کے دوران یہ سارا سائیکل مکمل ہو جائے گا، عوام کو بھی پتا چل جائیگا، فوج کو بھی پتا چل جائیں اور سیاستدانوں کو بھی پتا چل جائیگا کہ کون کہاں پر کھڑا ہے؟ جس کے بعد ایک نیا سورج طلوع ہو گا۔ انتظار کرنا چاہیے کیونکہ سب چیزوں کا واضح ہو جانا اور حجت کا پورا ہو جانا ضروری ہے جو جلد پوری ہونے جا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15naeemlodhkkjhh.png