
پاکستانی سیاستدان ایسے منفرد ڈیزائنرز ملبوسات زیب تن کرتے ہیں شہری ان کی قیمتیں سن کر دنگ رہ جائیں: رپورٹ
ایک طرف پاکستان کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری طرف ان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے سیاستدانوں کے ملبوسات کی قیمتیں سوشل میڈیا ویب سائٹ پر زیربحث بنی رہتی ہیں۔
ہمارے سیاستدان عوامی جلسوں میں بھی ایسے ایسے منفرد ڈیزائنرز ملبوسات زیب تن کر کے جاتے ہیں کہ غربت کی چکی میں پستے شہری ان کی قیمتیں سن کر دنگ رہ جاتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس وقت نوازشریف کے پہنے ہوئے کوٹ اور ٹوپی کی قیمت کے چرچے ہو رہے ہیں۔
معاشی بحران کے شکار پاکستان کے سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی ایک تصویر کچھ دنوں سے بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے پہنے ہوئے ملبوسات کی قیمتوں کو لے کر چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کے دوران ایک جلسے میں میاں نوازشریف نے تصویروں میں جو لباس لباس پہن رکھا ہے اس کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1754557393785303472
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر میں میاں نوازشریف نے ظاہری طور پر معمولی نظر آنے والا ایک کوٹ اور ٹوپی پہن رکھی ہے جس کی قیمت لاکھوںکے قریب ہے۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نوازشریف نے جو کوٹ پہن رکھا ہے وہ عام نہیں بلکہ Cashmere Coat ہے جس کی قیمت 4 ہزار 45 یورو (14 لاکھ 6 ہزار 947 روپے) ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے جو سرمئی رنگ کی جو بیس بال کیپ پہن رکھی ہے وہ بھی اٹلی کے معروف برانڈ LoroPiana کی ہے جس کی اصل قیمت 3 سو 90 یورو بتائی گئی ہے جو ملکی کرنسی میں تقریباً 1 لاکھ 16 ہزار روپے بنتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1754491518709309907
اگر اس ٹوپی کی مالیت کا ملک کے ایک عام شہری کے گھر کے راشن بجٹ سے موازنہ کیا جائے تواتنے پیسوں میں 1 مہینے کا راشن خریدا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1754534888664158378
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14nawaamehhalibabshshs.png