
نومئی کے واقعات کو بنیاد بناکر پارٹی توڑ کر
تحریک انصاف کے مضبوط اور جیتنے والے رہنماؤں سے زبردستی نومئی واقعات کی مذمت کرواکر پارٹی چھڑواکر
تحریک انصاف کو کاؤںٹر کرنے کیلئے استحکام پارٹی اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین بنواکر اور تحریک انصاف کے لوگ اس میں شامل کرواکر
حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن 6 مہینے لیٹ کرکے
ن لیگ کی مرضی کی حلقہ بندیاں بناکر اور ن لیگ کے امیدواروں کے مضبوط علاقے شامل کرکے
عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جیل میں ڈال کر
عمران خان کی کردارکشی کمپین کرواکر
تحریک انصاف کے رہنماؤں سے کاغذات نامزدگی چھین کر
جیتنے والے رہنماؤں کے کاغذات مسترد کرواکر
امجدنیازی، شاہ محمود،پرویز الٰہی ،حماداظہر،مونس الٰہی، مرادسعید جیسے مضبوط رہنماؤں کو الیکشن سے باہر رکھ کر
نگران حکومت،بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ کی عمران مخالفین کی مدد لیکر
تحریک انصاف کو الیکشن کمپین سے روک کر، امیدواروں کو گرفتار کرواکر
ن لیگ کو مکمل لیول پلینگ فیلڈ دیکر اور انکی الیکشن کمپین میں مدد کرکے
تحریک انصاف سے بلاچھین کر انہیں سینکڑوں انتخابی نشانات دیکر
الیکشن سے چند دن پہلے عمران خان کو سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور عدت میں نکاح کیس میں سزا دلواکر
بشریٰ بی بی پر انکے سابق شوہر سے کیچڑ اچھلواکر
ان سب کے باوجود
تحریک انصاف کے آزادامیدوار 100 کے قریب اور ن لیگ کے 71 کے قریب امیدوار جیت پائے۔
کہیں بینگن نے،کہیں آلو نے، کہیں حقے نے، کہیں ڈھول نے، کہیں مور نے، کہیں بطخ نے، کہیں بھیڑ نے، کہیں بکری نے، کہیں فاختہ نے، کہیں گائے نے، کہیں کلاک نے، کہیں وکٹ نے شیر کو بچھاڑا۔
ن لیگ اپنے مضبوط گڑھ گوجرانوالہ، سرگودھا سے بھی اپنی سیٹیں نہ بچاپائی۔
حمزہ شہبا ز جیل میں بیٹھی عالیہ حمزہ سے 5 ہزار ووٹوں سے جیتے، نہ عالیہ حمزہ کو کمپین چلانے کا موقع ملا اور نہ ہی انکے نیچے صوبائی امیدواروں کو۔ مریم نواز پولیس کی تمام تر مدد کے باوجود مہرشرافت سے 2000 ووٹوں سے جیتیں
نوازشریف جیل میں بیٹھی ڈاکٹریاسمین راشد سے جعلی نتائج سے جیتے۔شہبازشریف لاہور سے ایک غیرمعروف وکیل سے چند ہزار ووٹوں سے جیتے
علیم خان جیل میں بیٹھے حافظ ذیشان سے بمشکل 3700 ووٹوں سے جیتے۔
جہانگیرترین نے اپنے حلقے سے تحریک انصاف کے تین امیدواروں کو گرفتار کرواکر انہیں اپنے حق میں دستبردار کروایا لیکن خود بھی نہ جیت پائے۔
پرویز خٹک بھی اپنی تمام سیٹیں ہارگئے
سوچیں اگر بلا ہوتا، لیول پلینگ فیلڈ ہوتی، عمران خان جیل سے باہر نکل کر الیکشن کمپین چلارہے ہوتے، تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار جو الیکشن پراسیس سے باہر ہیں وہ سب کمپین چلارہے ہوتے تو کیا ہوتا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naw1h1i2h1.jpg