
پاکستان کے انتخابات کو فراڈ اور دھاندلیوں کے الزامات کی تحقیقات ہونے تک تسلیم نہ کیا جائے: امریکی اراکین پارلیمنٹ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عام انتخابات کے انعقاد کے بعد اہم اجلاس ہوا ہے جس میں مکمل نتائج کا جلد اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان بھر میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کی شفافیت کے حوالے سے متعدد امریکی اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں بدانتظامی کے الزامات کی آزادنہ تحقیقات کرنے تک ان انتخابات کو تسلیم نہ کیا جائے۔
امریکی رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر انتخابات بارے اپنے پیغام میں لکھا: پاکستان میں ہونے والے انتخابی عمل میں مداخلت کی خبریں انتہائی پریشان کن ہیں۔ منصفانہ انتخابات ہی کسی بھی نئی حکومت کی قانونی حیثیت کی ضمانت ہوتے ہیں جو دھمکیوں، دھوکہ دہی یا ہیری پھیری سے پاک ہوں ۔
الہان عمر کا کہنا تھا کہ میرا امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ ہے کہ وہ ان عام انتخابات کے نتائج تب تک تسلیم نہ کرے جب تک کہ بدانتظامی کے متعدد الزامات کی آزادانہ تحقیقات نہ ہو جائیں۔ پاکستانی عوام کا حق ہے کہ ان کی حقیقی نمائندہ حکومت شفاف جمہوری عمل سے اقتدار میں آئے۔
https://twitter.com/x/status/1756041601338454491
امریکی رکن کانگریس جیسمین کروکٹ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد میں بدانتظامی کے الزامات پر تشویش ہے اور ضرورت ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔ پاکستان کے عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ان کی حقیقی نمائندہ جماعت قائم ہونی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1756036365488132417
پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے رکن کانگریس گریگ کاسر کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ یہ بات یقینی بنائے کہ پاکستان میں انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے پہلے بدانتظامی کے الزامات کی آزادانہ اور قابل اعتماد تحقیقات مکمل کی جائیں۔ ہمیں عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر جمہوریت کا تحفظ کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1756055512842387629
رکن امریکی ایوان نمائندگان لیزا میک کلین نے پاکستان میں انتخابی عمل بارے اپنے پیغام میں لکھا: دنیا بھر میں منصفانہ وآزادانہ انتخابات کا تقدس جمہوریت کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پاکستان میں انتخابی دھاندلی یا مداخلت کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے جس کے لیے میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1756068750179115465
رکن امریکی کانگریس سوزی لی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا کہ: پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں۔ ہمارے لیے یہ ایک یاد دہانی ہے کہ جمہوریت کسی بھی ملک کے لیے اہم ہے چاہے وہ ہمارے ملک کیلئے ہو یا کسی دوسرے ملک کے لیے، ہمیں جمہوریت کیلئے مل کر کھڑا ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1756070564840575366
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13ئساارراکپرلہمنت.png