Dr Adam
Prime Minister (20k+ posts)
حلقہ این اے ١٢١ کے عوام نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اور تحریک انصاف سے اپنی کَمِٹمینٹ اور یگانگت کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے تحریک کے ٹکٹ ھولڈر وسیم قادر جنرل سیکریٹری تحریک انصاف لاھور کے حق میں اپنا حق رائے دھی استعمال کیا، اور لاکھوں کی تعداد میں اس شخص کو ووٹ دے کر اسے جتوایا . الیکشن سے پہلے اس شخص کے حلف کی ویڈیو ریکارڈ پر موجود ہے جسمیں اس نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اللہ کو حاضر ناظر جانتے ہوئے حلف لیا کہ وہ نہ تو کبھی عمران خان کو دھوکہ دے گا اور موت بھی آ جائے تو پی ٹی آئی کبھی نہیں چھوڑے گا . لیکن کل اس نے اللہ سے، عمران خان سے اور حلقے کے عوام سے دغا کر کے سب کو دھوکہ دیا اور جاتی امراء جا کر مریم نواز کے ہاتھ پر بعیت کرلی اور تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا
اس شخص نے جس گناہ کبیرہ کا ارتکاب رب تعالیٰ کی پاک ذات سے کیا ہے اسکی سزا تو وہ اسے خود ہی دیگا لیکن اس نے عمران خان، تحریک انصاف سے زیادہ بڑی ناانصافی حلقے کے تمام پانچ لاکھ ووٹرز کے ساتھ کی ہے . لہٰذا اس جرم کی سزا بھی اسے حلقے کے عوام کو خود ہی دینی چاہیے . خالی لعن طعن کرنے اور مغلظات بکنے سے اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہاں اگر آج ہی علاقے کے عوام ١٨٤ سی کی درخواست جو پبلک امپورٹنس کے زمرے میں آتی ہے وہ پی ٹی آئی لائرز ونگ کے کسی بھی سپریم کورٹ کے وکیل کے ذریعے سیدھا سپریم کورٹ لے جائیں تو چار و ناچار قاضی کو پبلک کی حق تلفی کا یہ کیس فوری طور پر لگانا پڑے گا . درخواست میں کیا کیا پریئرز کرنی ہیں وہ وکیل بہتر جانتا ہے لیکن حکم امتناع میں اسے قومی اسبملی کی ممبرشپ کا حلف اٹھانے سے روکنے کی استدعا ضرور شامل ہونی چاہیے . قاضی ایک بے ایمان جج ہے اگر کسی وکیل نے ایسے ہی درخواست داغ دی تو وہ وکیل کو بے عزت کرکے عدالت سے باہر پھینک دے گا لیکن متعلقه علاقے کے ووٹرز کے ساتھ وہ ایسا نہیں کر سکتا . سائلین کو اپنی درخواست کے ساتھ حلف کی ویڈیو ضرور منسلک کرنی چاہیے
اگر ایک درخواست منظور ہو گئی تو باقی لوگ ایسا نہیں کر پائیں گے
وَمَا عَلَيْنَا إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ اور ہماری ذمہ داری اس سے زیادہ نہیں ہے کہ صاف صاف پیغام پہنچا دیں