
ملک کی عوام میں پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے: ایکس سروس مین سوسائٹی
8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلیوں کیخلاف متعدد سیاسی جماعتیں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں جن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کیساتھ ساتھ نتائج میں ردوبدل بھی کی گئی ہے۔
احتجاج کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں ملک بھر سے کامیاب ہونیوالی پاکستان تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی سمیت متعدد جماعتیں شامل ہیں جنہوں نے اتوار کے روز راولپنڈی، سکھر، کوئٹہ، پشاور اور کراچی سمیت متعدد شہروں میں ریلیاں نکالیں۔
انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور وزارت دفاع کے سابق ملازمین کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی طرف سے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چھیننے کے لیے وردی والے اہلکاروں کے استعمال پر شدید تشویش ہے۔ ہم آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی کو اس سارے معاملے میں قصوروار سمجھتے ہیں جس کے باعث ملک کی عوام میں پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
ایکس سروس مین سوسائٹی نے پیغام میں لکھا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم میں اگر کوئی عزت اور احترام بچا ہے تو ضروری ہے کہ وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں۔ پاکستان کے عوام اور سابق فوجی اہلکاروں کے خاندانوں پر ان کے مظالم کو ملک کی تاریخ میں ایک شرمناک باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پیغام میں مزید لکھا کہ ملکی فضائی فوج کی قیادت کو بھی فوج کے شانہ بشانہ اپنے بھائی کے سیاسی عزائم کی حمایت پر اپنے چیف کی شمولیت کا حساب لینا چاہیے۔ پاک فوج کی عزت کی بحالی کا واحد راستہ چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف دی ایئرسٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے استعفیٰ میں ہے اور پاکستانی ایکس سروس مین واضح طور پر کہتی ہے کہ وہ مستعفی ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1757045402396721431
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11peesscctiodhndli.png