
مشہور کامیڈین اور ممکری آرٹسٹ مصطفیٰ چوہدری نے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن سے متعلق نامناسب گفتگو کی جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنےآرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ چوہدری اور خالد بٹ کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شریک تھے جہاں انہوں نے سیاسی صورتحال پر طنز و مزح سے کام لیا، تاہم مصطفیٰ چوہدری نے اس موقع پر حد پار کرتے ہوئے نامناسب گفتگو شروع کردی اور کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے نشان واپس لے کر انہیں حلیمہ باجی کے جہیز کی چیزیوں کے نشانات الاٹ کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ساری چیزیں حلیمہ باجی کی سلائی مشین سے جوڑی گئی ہیں، مصطفیٰ چوہدری کی اس گفتگو پر ان کے ہمراہ موجود مہمانوں اور منتظمین نے قہقہے لگانا شروع کردیئے اور بجائے مصطفیٰ چوہدری کو سراہنا شروع کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بے غیرتی کا نام لٹریری فیسٹیول رکھا ہوا ہے
https://twitter.com/x/status/1760164803316748564
گو غلام گو نامی صارف نے لکھا کہ لٹریچر فیسٹیول میں بدزبانی کرنے والے کا لٹریچر سے کوئی تعلق بنتا ہے؟ نا ہی قہقہے لگانے والوں کو کوئی شرم ہے اور نا ہی منتظمین کو۔
https://twitter.com/x/status/1760093196523053326
شعیب قدیر نے کہا کہ جب نوجوان ان کی ماں بہنوں کو سوشل میڈیا پر ڈسکس کرے گی تو انہیں تمیز یاد آجائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1760165176819822801
مجید مہر نے کہا کہ لٹریچر فیسٹیول کے نام پر ایسے افراد کو بلانے اور ان کے ہاتھوں ماؤں بہنوں کی تذلیل کروانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1760203224450027696
شائستہ محبوب نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنی بہنوں کو قطری شہزادوں کے دیئے گئے تحفے جہیز میں دیئے ہوں گے اسی لیے خوش ہورہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1760167880274960837
یہ کیسا لٹریچر فیسٹیول ہے، وقت بدلنے کے بعد کیا آئندہ آنے والے لٹریچر فیسٹیول میں اپنوں کے بارے میں ایسی گفتگو برداشت کرپائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1760193600703361194
ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ خالد بٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں "کراچی لچر فیسٹیول" میں بلایا گیا تھامگر ہم غلطی سے لٹریچر فیسٹیول میں چلے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1759845597232996364
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ھررممنیکللفد.png