
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نظر نہیں آرہا کہ حکومت سازی کیلئے بننے والا ستحاد زیادہ دیر تک چل سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاق میں حکومت بنانے سے متعلق پارٹی کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے 16 ماہ والی حکومت لینے کا فیصلہ غلط تھا بالکل ویسے ہی آج حکومت میں آنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجبوری میں کیا گیا فیصلہ ہے ورنہ پارٹی نہیں چاہتی تھی کہ شہباز شریف ان حالات میں وزیراعظم بنیں، دعا ہے کہ یہ حکومتی اتحاد قائم رہے مگر ایسا نظر نہیں آرہا کہ یہ اتحاد دور تک چل سکتا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آئی ایم ایف سے کیا مطالبہ کرنا چاہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15javeeddd,ttggg.png