
پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر) کو بند ہوئے 10 روز بیت گئے ہیں، اس سروس سے مستفید ہونے کیلئے استعمال کیےجانے والی وی پی این سروس پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشہور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز پاکستان بھر میں 16فروری سے معطل ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود ملک میں یہ سروس بحال نہیں کی جاسکی ہے، متعلقہ ادارہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت دینے سے قاصر ہے۔
ایکس سروس کی غیر اعلانیہ بندش سے پاکستان بھر میں صارفین کو معلومات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس سروس سے مستفید ہونے کیلئے وی پی این سروس کا استعمال کیا جارہا تھا جس پر اب پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔
اس حوالے سے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے خدشات بھی سامنے آگئے ہیں ، مشہور وی پی این سروس سرف شارک کی ترجمان لینا سرویلا کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے شہریوں کا رابطہ ایک دوسرے اور باقی دنیا سے منقطع کرنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ٹیلی کام کمپنیوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ تک بھی پہنچا ہے جہاں کے چیف جسٹس نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصا ایکس کو بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے مگر ان احکامات پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20xappappabnandiijksjkhd.png