
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر اس بابر نے پی ٹی ائی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکبر اس بابر نے یہ اعلان جیو نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا اپنا انٹرپرٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب بن کر سامنے آیا۔
اکبر ایس بابر نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی کے ساڑھے آٹھ لاکھ ممبران ہیں جن میں سے صرف 940 نے ووٹ دیا، یعنی ووٹ کاسٹ کرنے والے اراکین کی شرح صفر اعشاریہ 11 فیصد تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں انٹرا پارٹی کے نام پر ہونے والے اس فراڈ کو کیسے تسلیم کیا جاسکتا ہے، 5 مارچ کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔
یادریے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے جس میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1akbabrsbabahsjdjgdg.png