
سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے جیل میں تین اہم فیصلے کیے ہیں جس کے بعد اب ریلیف ملنا زروع ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جاوید چوہدری نے یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عمران خان کے یہ فیصلے سیٹلمنٹ کی طرف ہیں، اس میں سے پہلا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ کا ذکر نا کرنے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے آنے والے دنوں میں اسٹیبلیشمنٹ کے بجائے الیکشن کمیشن اور پیپلزپارٹی، ن لیگ و ایم کیو ایم پر تنقید کی جائے گی، جو افراد سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف بات کرتے رہے ہیں پی ٹی آئی ایسے افراد سے فاصلہ اختیار کرے گی۔
جاوید چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کچھ ایسے صحافی ہیں جو پی ٹی آئی کا بیانیہ پھیلاتے رہے ہیں ان سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور بطور وزیر اعلی کے پی کے وفاق کے ساتھ چلیں گے, ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف سے بہتر تعلقات قائم کریں گے۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی ائی شیر افضل مروت جیسے جارح مزاج لوگوں کو روکے گی یا ان کے خلاف کارروائی کرے گی، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ مخالف کسی بھی تحریک کا ساتھ نہیں دے گی۔
جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ان فیصلوں پر عملدرآمد نظر آتے ہی عمران خان کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12javevdchauudhjryryr.png