ملک بھر میں روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان شہریوں کیلئے سندھ حکومت نے خوشخبری سنا دی۔
سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہریوں کو بلاتفریق 300 یونٹ تک بجلی کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ہم نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مجھے اپنے محکمے کے ساتھ ساتھ بجلی فراہمی کے حوالے سے ٹاسک بھی سونپا ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم شہبازشریف سے کل ہونے والی ملاقات اگر تو اپنے صوبے اور ملک کی عوام کے مفاد کی خاطر کی گئی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔ ایک صحافی کے سندھ میں 300 یونٹ بجلی مفت ملنے بارے سوال پر کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے، 300 یونٹ تک مفت بجلی سب کو ملے گی۔
وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ توانائی کے پہلے تعارفی اجلاس کی صدارت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ادارے کے تمام جاری منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے تاکہ اس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں۔ ادارے کے تمام منصوبوں میں میرٹ اور معیار کا خیال رکھا جائے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کو حکام نے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھرکول بلاک 1 اور 2 سے نکالے جانے والے کوئلے سے 33 سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ کو مہیا کر کے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کی بچت کی جا رہی ہے۔ ونڈپاور پراجیکٹ سے محکمہ 1845 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہی ہے اور 3سولر پاور پلانٹ مکمل ہو چکے ہیں جس سے 150 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے میری وزارت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا ٹاسک بھی مجھے دیا ہے جس کیلئے کل بھی ایک اجلاس ہوا ہے، ہماری جماعت اپنے وعدے کو جلد پورا کریگی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات سے پہلے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہریوں کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کی اتھا جبکہ آصفہ بھٹو نے کہا تھا کہ اس کیلئے بلاول کا ساتھ دیں۔