
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ ٹویٹر کی بندش کے حوالے اپنے ہی چند روز پرانے بیان سے پلٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کچھ روز پہلے کہا کہ ٹویٹر بند ہے ہی نہیں اور آج انہوں نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ جب سے ہم حکومت میں آئے ٹویٹر بند ہے، سوشل میڈیا پر عطاء تارڑ کے چند روز میں بدلتے بیانات کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1769739511716536752
13 مارچ 2024 کو ایک پریس بریفنگ کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ ٹویٹر چل رہا ہے اور ٹویٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے، اگر بندش کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن موجود ہے تو میرے علم میں لے آئیں اس پر بات کرلیتے ہیں۔
آج 18 مارچ 2024 کو صحافی کی جانب سے ٹویٹر کی بندش کے حوالے سے دوبارہ سوال کیا گیا تو عطاء تارڑ نے جواب دیا کہ جب سے ہم حکومت میں آئے ہیں تو ٹویٹر بند تھا، اس کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن موجود نہیں ہے مگر سب کو علم ہے کہ ٹویٹر سست روی کا شکار ہے اور وی پی این کے ذریعے صارفین ٹویٹر استعمال کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1769578334114189810
عطاء تارڑ نے کہا کہ ایک چارٹر بنانا چاہیے جس میں یہ طے کیا جائے کہ کیا ریڈ لائن ہے جو کراس نہیں ہونی چاہیے، اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات ہونی چاہیے، خواتین پر الزامات، گالم گلوچ، بداخلاقی اور بدتہذیبی ، یا شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑائے جاتا ہے جو نہیں ہونا چاہیے اس لیے ایک چارٹر ہونا چاہیے جس میں ریڈ لائنز طے کی جانی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10ttatatajjhjautu.png