
شہبازشریف کی حکومت میں علیم خان کی پانچوں انگلیاں گھی میں، ایم این اے بھی بن گئے، تگڑی وزارت بھی مل گئی اور اب انکی ہاؤسنگ سوسائٹی کی 11 ہزار کنال زمین کا این او سی بھی مل گیا جو عمران خان دور میں نہ مل سکا
علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کو روڈا"رودا(راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی)" کی جانب سے 11 ہزار کنال زمین سوسائٹی کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ۔۔روڈا کی جانب سے 11 ہزار کنال ملنے کے بعد پارک ویو سوسائٹی 31 ہزار کنال کے ساتھ لاہور کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ بن گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1771562303994892582
صحافی عمران بھٹی نے نوٹیفکیشن شئیر کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کو 11 ہزار کنال دینے کا نوٹیفکیشن۔۔۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پارک ویو کے سی ای او علیم خان کے دست راس شعیب صدیقی کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا یے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان کو عمران خان پر یہ بھی غصہ تھا کہ پارک ویو کو زمین کیوں آلاٹ نہیں کرنے دے رہے۔۔۔وزیراعلی نہ بنانے کا تو غصہ تھا ہی۔۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1771821957190705345
ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑلیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1771598348937474285
ان کا کہنا تھا علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں، علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aleem11i1h.jpg