اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے طلب کیے گئے فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے طلب کیا گیا ہے، جو آج شام 4 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط کے بارے میں غور کیا گیا۔

بعد ازاں اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے، جس کی تحقیق ہونی چاہیئے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔


Source
https://twitter.com/x/status/1772954056543105368 https://twitter.com/x/status/1772930102822584663 https://twitter.com/x/status/1773021764647371143
 
Last edited by a moderator:

xshadow

Minister (2k+ posts)
پہلے جتنے بھی ججز تھے انکی رٹائرمنٹ کے بعد لوگ بھول گئے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔
افتخار چوہدری تک کو لوگ بھول گئے مگر اس قاضی کو کوئی نہیں بھولے گا۔

قاضی صاحب کو میرا مشورا ہے کہ پاکستان تو آپ نے رہنا نہیں ہے۔ کیا آپ کے سارے رشتے دار بھی ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے؟ کسی ایک کا اپکو خیال نہیں ہے کہ آپکے بعد انکو وہ نظام انصاف ملے گا جو اپنے ججوں کو ننگا ہونے سے نہیں بچا سکتا؟ ایسے ملک میں وہ رہیں گا یا کاروبار کریں گے؟

یا پھر آپکے گھر بھی کیمرے لگے ہوئے ہیں؟
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
GJrfmglXwAAyaX5
 

Back
Top