
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بابراعظم کے ٹیم کے کپتان بنتے ہیں کھلاڑیوں کیلئے اہم وارننگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم کے دوبارہ ٹیم کے کپتان بنتے ہی ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں گردش کرنا شروع ہوگئیں، تاہم جیسے ہی یہ باتیں زبان زد عام ہوئیں تو چیئرمین پی سی بے اس کا نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی وارننگ جاری کردی۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کھلاڑیوں کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا،چیئرمین پی سی بی نے ٹیم میں گروپ بندی کی روک تھام کیلئے قومی سیلکشن کمیٹی کو بھی کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کپتان بابراعظم، سابق کپتان شاہین آفریدی ، سینئر کھلاڑی محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم سمیت دیگر تمام کھلاڑیوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گروپ بندی حقیقت میں سامنے آئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، سب سے پہلے پاکستان ہے، آپ سب پاکستان کے کھلاڑی اور ہمارا فخر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ٹیم کے حوالے سے تمام فیصلے میرٹ پر کیے جائیں گے اور اس حوالے سے کسی سے بھی ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی، کھلاڑی ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کرتے ہوئے ٹریننگ حاصل کریں اور اپنی اپنی انفرادی فٹنس پر توجہ دیں، کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے کیلئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کریں گے، اس حوالے سے 2 کوچز سے معاملات بھی طے پاچکے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان اگلے دو چار روز میں کردیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10naqaviwarnigkhshjs.png