سکول پرنسپل کی نازیبا ویڈیوز کا سکینڈل، مفرور شریک ملزم گرفتار

13kakkarnncnscaaarrest.png


کراچی کے علاقے گلشن حدید میں سکول پرنسپل کے نازیبا ویڈیو سکینڈل کے کیس میں اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند مہینے پہلے گلشن حدید کے علاقے میں واقع ایک سکول کے پرنسپل کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے ملزم کاشف شاہ مفرور تھا جسے پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔

کاشف شاہ نامی ملزم نے ایک مکینک کے ساتھ مل کر سی سی ٹی وی کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم عرفان میمن نے گرفتاری کے بعد دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کاشف شاہ کی مدد سے سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ واقعے کا مرکزی ملزم پچھلے 4 مہینوں سے فرار تھا جسے پولیس کارروائی کے دوران گرفتار کیا، بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم کاشف پہلے سے گرفتار ملزم عرفان میمن کا برادر نسبتی ہے۔

واقعے کی تفتیش کرنے والے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کاشف شاہ کا نام عرفان میمن کے اعتراف جرم کے بعد کیس میں شامل کیا گیا تھا تاہم ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جسے پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملیر سے گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ چند مہینے پہلے گلشن حدید میں واقع سکول کے پرنسپل کی مختلف خواتین سے نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں، ملزم مختلف خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا حرکات کرتا تھا۔ سٹیل ٹائون تھانہ میں واقعہ کے مرکزی کردار عرفان میمن پر مقدمہ سٹیل ٹائون تھانہ میں درج کیا گیا تھا جسے پولیس نے ویڈیو فوٹیجز سامنے آنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
سزا کیا ویڈیو بنانے والے کو ملے گی یا اس پرنسپل کو بھی نوکری سے نکالا گیا ہے یا نہیں
 

stoic

Minister (2k+ posts)

اسکو اعزازی کیپٹین یا مجیر کا رینک اور پاک فوج میں کمیشن دے دو
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم

اسکو اعزازی کیپٹین یا مجیر کا رینک اور پاک فوج میں کمیشن دے دو
کیوں ؟ اتنا چھوٹا رینک کیوں ؟
وہ تو
فور سٹار یا کوئی ڈی جی بننے کی اہلیت رکھتا ہے اس
گھٹیا پن حرام زدگی نطفہ حرامی اور مایکی کے بعد
 

Back
Top