
ملک بھر میں مہنگائی سے پریشان عوام کو وزیراعظم شہبازشریف نے ایک اور بری خبر سنا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام حاصل کرنے کے لیے شرائط انتہائی مشکل ہوں گی۔ آئی ایم ایف سے رواں مہینے میں اگلی قسط موصول ہو جائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کے لیے میٹنگ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے شرائط انتہائی مشکل ہوں گی تاہم ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے یہ پروگرام ناگزیر ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتر ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں آہستہ آہستہ کمی آتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ معاشی استحکام سے ہی ممکن ہو سکتا ہے، ہماری حکومت کی اولین ترجیح بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے گفتگو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹس کے معاملے پر ترکیہ کی کمپنی کا ایک وفد پاکستان آرہا ہے، ہم نے طے کیا تھا کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کو پاکستان بلایا جائے گا۔ ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ پر کام کیا جا رہا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کو بین الاقوامی معیار کی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1775906039935709633
علاوہ ازیں وزارت خزانہ کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ مالی خساروں میں کمی لانے کے لیے حکومتی خرچوں میں کمی، پنشن وسبسڈی اصلاحات، حکومتی ملکی اداروں کی اصلاحات کے ساتھ ساتھ اداروں کی نجکاری پر بھرپور توجہ مرکوز رہے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shshb112g1.jpg