
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی جا رہی ہے، پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہی جھوٹ بول کر میڈیا پر خبر چلا دی جاتی ہے۔ تحریک انصاف کا اب تک ایک بھی جلسہ نہیں ہو سکا، میرا تعلق احتجاج اور جلسے جلوس تک ہے، جو بانی پی ٹی آئی حکم دیتے ہیں وہ ہی کرتا ہوں، فوکل پرسن متعلق یہ نان ایشوز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا فوکل پرسن کا عہدے گورنر سٹیٹ بینک ہے عہدے جیسا ہے جو اتنا اہم ہے؟ عمران خان کے 6 فوکل پرسن ہیں جو ایک ایک بندے کی ملاقات کروا سکتے ہیں۔ میں نہ تو مشتعل ہوںاور نہ ہی جذباتی شخص ہوں کہ بونوں کے اچھلنے پر پریشان ہوتا رہوں، سائفر کیس میں تاخیر سمجھ سے بالا ہے اور 6ججز کا خط لمحہ فکریہ ہے، کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عید پر کارکنوں سے ملاقات ہو۔
https://twitter.com/x/status/1775817360319959158
علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں شیرافضل مروت سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال "پی ٹی آئی ووٹرز میں آپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کیا پارٹی کی موجودہ قیادت آپ سے خفا ہے؟" کے جواب میں کہا کہ شروع شروع میں ایسا تھا لیکن ہم اختلاف رائے کو ختم کر رہے ہیں
۔
شریف افضل مروت نے ایک سوال پر "بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سے آپ کے تعلقات کیسے چل رہے ہیں؟" جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیرسٹر گوہر کے ساتھ کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا نہ ہی عمر ایوب کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے ووٹرز میں اپنی مقبولیت کے حوالے سے سوال پر جواب میں کہا کہ مجھے علم ہے کہ میں پی ٹی آئی ووٹرز میں مقبول ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/barristerhgh11.jpg