
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی نے رات گئے انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کردی جسے قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سٹوری شیئر کی جس میں ایسا لکھا تھا کہ: میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے کیونکہ میں شاید وہ سب سے مہربان شخص ہوں جس سے کبھی آپ کی ملاقات ہوئی ہو لیکن جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو مجھے آپ وہ کام کرتا دیکھیں گے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
شاہین آفریدی کی ویڈیو سٹوری میں لکھا تھا کہ: مجھے کسی ایسی پوزیشن میں مت لائیں جس کے بعد مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا بے رحم اور ظالم ہو سکتا ہوں۔ سابق کپتان کی سٹوری اس بات کا اشارہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے مابین سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1775955770942640142
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو صرف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع دیا گیا تھا جس میں ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس سیریز میں شاہین آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب اور اعظم خان کو بھی کھیلنے کا موقع دیا تھا۔
شاہین آفریدی کو کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران ٹیم کی کپتانی سے فارغ کر کے قیادت کی ذمہ داری پھر سے بابر اعظم کو سونپ دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے شاہین آفریدی کے نام سے پریس ریلیز بھی جاری کی گئی جس پر فاسٹ بائولر کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بری کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شان مسعود ٹیسٹ کپتان، شاہین آفریدی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان مقرر کیے گئے تھے جبکہ ون ڈے ٹیم کیلئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں ہوا تھا۔ علاوہ ازیں بابر اعظم کے دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کی خبروں کے بعد ٹیم میں گروپنگ بارے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2afriidwarninsababr.png