
حکومت نے گندم کی امدادی قیمت گزشتہ برس سے بھی کم یعنی 3900 روپے مقرر کردی ہے جس پر کسان سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گندم کی کم قیمت مقرر کرتے ہوئے چیئرمین کسان اتحاد چوہدری خالد حسین باٹھ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں گندم کی قیمت گزشتہ سال سے بھی کم مقرر کیےجانے کو کسانوں کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 3900 روپے فی من قیمت بہت کم ہے، گزشتہ سال کی امدادی قیمت 4ہزار روپے تھی، پیداوری لاگت بڑھ چکی ہے جبکہ زرعی مداخل دوگنا سے بھی زیادہ ہوچکے ہیں، حکومت نے اس سال بھی گزشتہ سال والا ریٹ ہی لگادیا، سندھ حکومت نے بھی 4600 روپے فی من ریٹ مقر کیا ہے، صرف پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے۔
چیئر مین کسان اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ خدمت کریں گی، مگر افسوس وہ اپنے پہلے دعوے میں ہی ناکام ہوگئی ہیں، حکومت نے کسان دشمن و ظالمانہ پالیسی تیار کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت 5ہزار روپے فی من گندم کا امدادی ریٹ مقرر کرے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20marmkakjsjjgandum.png