
سانحہ 9 اور 10 مئی کے مقدمات میں نامزد مزید 20 ملزمان کو رہا کردیا گیا، یہ ملزمان فوج کی حراست میں تھے۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ کو ملزمان کی رہائی کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، اٹارنی جنرل کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ روالپنڈی سے تعلق رکھنےوالے 8 افراد کو ایک ایک سال ک قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی، اس کے علاوہ گوجرانوالہ کے پانچ اور لاہور کے تین ملزمان کو بھی یہی سزا سنائی گئی تھی۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دیر سے تعلق رکھنے والے تین اور مردان کا ایک مجرم بھی فوج کی زیر حراست تھا، ان تمام 20 ملزمان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا، ان ملزمان نے اپنی سزائیں مکمل نہیں کی بلکہ ان لوگوں کو آرمی چیف کیجانب سے عید سے قبل رعایت دیئے جانے کے بعد رہا کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 9 مئی واقعات میں ملوث 8 قیدیوں کو رہا کیا گیا ، مجموعی طور پر رہائی پانے والے ملزمان کی تعداد اب تک 28 ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1777327413900271714
https://twitter.com/x/status/1777367016061411686