Asad Mujtaba
Chief Minister (5k+ posts)
ابھی رات کو ایک لڑکا اور لڑکی ایک بچے کو اٹھاے کبھی سڑک پر ادھر جا رہے تھے اور لبھی ادھر حرکات سے کچھ بدحواس لگ رہے تھے مجھے لگا شائد بچہ ہی کسی کا اغوا نہ کیا ہوا میں ان کے پاس جا کر پوچھا کہ کیوں اتنی دیر سے بدحواس گھوم رہے ہو وہ تھوڑا گھبرا گئے پھر انہوں نے بتایا کہ ہماری بیٹی کا دودھ ختم ہو گیا وہ رو رہی تھی ہم گھبرا کر اس کو باہر لے آے کہ شائد چپ کر جاے ہمارے پاس دودھ کے پیسے بھی ختم ہیں یہ ہماری قوم کا المیہ ہے کہ ہم چھوٹی عمر میں بچے بچیوں کی شادی کر دیتے ہیں جب وہ کوئی روزگار بھی نہیں کما رہے ہوتے اور وہ بے روزگار دو چار بچے پیدا کر لیتے ہیں اور پھر پریشان حال رہتے ہیں شادی لڑکے کی تب ہونی چائیے جب وہ روزگار کمانے لگے تاکہ اپنے بیوی بچوں کو تو سنبھال سکے
https://twitter.com/x/status/1782140275306950698