
پنجاب پولیس کے جوانوں کی زندگیوں پر مبنی خصوصی فلم یوٹیوب پر بھی ریلیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور ندیم چیمہ فلمز کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ پاکستانی فلم "حلف" عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز کی گئی ہے۔
فلم کو ملنے والی بھرپور پزیرائی کے بعد پنجاب پولیس نے اس فلم کو یوٹیوب پر بھی ریلیز کردیا ہے، فلم یوٹیوب پر نشر کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے اس کا لنک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر بھی کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1782719125330026614
خیال رہےکہ پنجاب پولیس کے تعاون سے تیار کردہ شارٹ فلم "حلف" کا پریمیئر لاہور کے الحمرا ہال میں 9 مارچ کو پنجاب پولیس کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا، یہ فلم ایک پولیس افسر کی نجی و پیشہ ورانہ زندگی کا احاطہ کرتی ہے، پریمیئر میں مرکزی کردار فلمسٹار معمر رانا ، سینئر فنکار راشد محمود اور لالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے شرکت کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/halfi11m11h.jpg