Digital_Pakistani
Chief Minister (5k+ posts)
نکلنے کا راستہ دے کر بہت غلط کیا - کچھ ایسا ہونا چاہیے تھا کہ پنجاب پولیس ائندہ غیر قانونی کام کرتے ہوئے 10 بار سوچے
یہ پولیس والے ہیں ہی نہیں۔ یہ جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا گیا ہے تاکہ ان سے مظالم کروائے جائیں۔
ایک میرٹ پر آیا ہوا پولیس والا کبھی بھی اس حد تک نہیں جاسکتا جس حد تک یہ جرائم پیشہ افراد چلے جاتے ہیں۔
مقصد صرف ایک ہے کہ عوام کو ڈرا کر رکھا جائے اور یہ غلامی کی زنجیر کوئی توڑنے کا سوچ بھی نہ سکے۔
مگر نظام گر رہا ہے۔ ابھی پولیس والوں سے انتقامی کاروائیاں شروع ہوں گی۔ ان کو بھی اٹھا کر غائب کیا جائیگا۔ اور مزے کی بات ہے کہ نام لگے گا ان کا جو پہلے سے ہی اٹھانے میں بدنام زمانہ ہیں۔ اوپر سے یہ کسی کو کہہ بھی نہیں سکیں گے کہ انہوں نے نہیں اٹھایا تاکہ عوام کو تاثر دیں کہ یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
پھر یہ پولیس والے آکر ویڈیوز بنائیں گے اگر پولیس کی غلطی تھی تو انکے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے تھی۔ مگر جب یہ عدالت جائیں گے تو انکی سنے گا کون جبکہ عدالتیں بھی انہوں نے ہی خراب کررکھی ہیں۔
یعنی جس نظام نے انکو تحفظ دے رکھا تھا وہ بھی ہاتھ اٹھا لے گا۔ اسی کو کہتے ہیں خانہ جنگی۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|