
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈکشنری میں "نہیں " کا لفظ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہیں اور اس کیلئے وہ دن رات کام کررہی ہیں، ن لیگ جھوٹ بہتان کے بجائے عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میری فیملی کی طرح ہے، میں اپنی فیملی کو اتنا وقت نہیں دیتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں، پارٹی قیادت کا اعتماد ہے وہ مجھے اتنی بڑی ذمہ داری سونپتی ہے، صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، صحافیوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر ڈیڈ لائن بنائیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ میڈیا کو جتنی سہولیات دےسکتے ہیں دیں، ہماری حکومت کے علاوہ تمام جماعتوں نے میڈیا کے فنڈز کم یا ختم کیے، میں میڈیا کے نمائندوں سے کبھی کسی خبر کو روکنے کیلئے نہیں کہوں ی، تاہم غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے روکنا ہوگا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اسلام آباد پر چڑھائی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اس بیان کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1784963915610484782
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17azmamadahsaraksjsiii.png
Last edited by a moderator: