
سُنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ، کہا، اگر آنے والے ہفتوں میں عمران خان کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے
چیئرمین سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو تجویز دی ہے کہ اگر عمران خان کو آئندہ ہفتوں میں انصاف نہ ملا تو وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں اور سڑکوں پر نکل آئیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ کا رخ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہم اس حکومت کو سانس لینے کی جگہ دینے کے لیے اسمبلیوں میں نہیں بیٹھے ہیں۔صاحبزادہ نے مزید کہا کہ میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والا پہلا شخص ہوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1784727039892717964
سوشل میڈیا صارفین ، صحافی صاحبزادہ حامدرضا کی اس تجویز سے متفق نہیں ہیں، انکا کہنا تھاکہ یہ اپنے ہاتھ پاؤں کٹوانے کی ضرورت نہیں انصاف استعفے دینے سے نہیں احتجاج کرنے سے ملے گا
https://twitter.com/x/status/1784845330896339231
صحافی فہیم اختر نے کہا کہ ایسے چند لوگوں نے پہلے بھی عمران خان کو جذباتی مشورے دئیے تھے پھر سب سے پہلے پارٹی چھوڑنے والوں میں بھی وہی لوگ شامل تھے
https://twitter.com/x/status/1784844470065742011
احمد وڑائچ نے کہا کہ پہلے استعفیٰ دے کر شوق پورا نہیں ہوا؟
https://twitter.com/x/status/1784835317792489497
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ ہی تو شہباز شریف چاہتا ہے۔ راجا ریاض جیسی ایک اور اپوزیشن
https://twitter.com/x/status/1784759793158119859
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sah1i1bh.jpg