battery low
Chief Minister (5k+ posts)
قومی اسمبلی اجلاس گزشتہ روز تلخ اختتام کے بعد آج بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔
منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شگفتہ جمانی کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شاہد خٹک کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑا اتنا بڑھا کہ اس دوران شگفتہ جمانی نے شاہد خٹک کی طرف ہیڈ فونز پھینک دیئے، جو ان کو نہ لگا۔
شگفتہ جمانی نے شاہد خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کون ہو، کہاں سے آئے ہو، کیا ہو سب پتہ ہے، تمہاری گوگی کا بھی پتہ ہے۔
شگفتہ جمانی کا غصہ دیکھ کر علی محمد خان ان کے پاس آگئے۔
شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ یہ خاتون ہیں میں ان کو جواب نہیں دینا چاہتا، میری یہ تربیت نہیں کہ خواتین کو اس طرح سے جواب دوں۔
ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے بمشکل معاملے کو مزید بگڑنے سے بچایا اور کہا کہ اس طرح سے نہیں ہونا چاہئے۔
Source