
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کی جانب سے شیر افضل مروت سے اظہار یکجہتی میں کی جانے والی ٹویٹ پر کور کمیٹی ارکان نے شدید احتجاج کیا۔
زبیر علی خان کے مطابق کور کمیٹی ارکان نے عمران خان کی ہدایات پر پارٹی چلانے پر زور دیا ہے اور کہا کہ جب عمران خان واضح ہدایات دے چکے ہیں تو پھر کیوں فرد واحد کے ساتھ عوامی سطح پر اظہار یکجہتی کی جارہی ہے اور پارٹی کے اختلافات کو ہوا دی جارہی ہے؟
صحافی زبیر علی خان کے مطابق کور کمیٹی ارکان نے کہا کہ شیر افضل مروت کی خدمات پارٹی کے لیے ضرور ہیں لیکن عمران خان کی ہدایات کے بعد ان کو شوکاز نوٹس جاری ہوا اس لیے ان سے ہمدردی کرنے کے بجائے پارٹی ڈسپلن کو فالو کرنے کی تلقین کی جائے.
https://twitter.com/x/status/1790348125019820147
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں ٹوئٹ میں شیرافضل کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا,علی محمد خان نے ٹویٹ کیا کہ بڑے بھائی شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے ۔ پارٹی عہدہ داران سے درخواست ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہوئی بھی ہے تو غلطی کو درگزر کر کے پارٹی کی خدمت کا موقع دیا جائے،شیرافضل دلیر آدمی ہیں اور دلیر آدمی کی قدر کرنی چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے ، وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا,بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے، لیکن انہیں پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی، وہ اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو میری وجہ سے پارٹی سے نکالا ، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو آپ سے ملاقات کی وجہ سے نکالا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا جی بالکل وہ 5 منٹ مجھ سے یہاں آکر ملے، سلام دعا ہوئی، انہیں نکال دیا، اتنی تو آمریت ہے ان کی جماعت میں.
خواجہ آصف نے کہا تھا کہ لگتا تو یہی ہے اسمبلی ایسے ہی چلے گی،سپیکر قومی اسمبلی متوازن طریقے سے ہاؤس نہیں چلا رہے ، خطاب میں نامناسب الفاظ کے استعمال کے سوال پر وزیر دفاع نے صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بہت سے نامناسب الفاظ استعمال ہورہے ہیں کیا اس پر کبھی احتجاج کیا؟۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ali1m1m1h1i3h1.jpg