
گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے حوالے سے وارننگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایک وارننگ میں درجہ حرارت کےاضافے کے باعث شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 سے 27 مئی کے درمیان خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے،درجہ حرارت میں یہ اضافہ فلیش فلڈز کا باعث بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں برف کی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے اور اس دوران فلیش فلڈز آنے کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے مقامی آبادیوں، ضلعی انتظامیہ اور مقامی تنظیموں کو محتاط اور ہوشیار رہنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15gbbgalalcialrklkrks.png