
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی نوٹوں کی چھپائی میں میں بڑی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کو تمام نوٹوں کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادیب و محقق شہزاد فیضی نے کرنسی نوٹوں میں املاء اور گرامر کی چھ غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد شہزاد فیضی نے وفاقی محتسب کو شکایت درج کروائی، وفاقی محتسب میں سماعت کے دوران اسٹیٹ بینک کے نمائندوں نے ان غلطیوں کا اعتراف کیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعتراف کے بعد وفاقی محتسب نے اسٹیٹ بینک کو 60روز میں غلطیاں دور کرکے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے اور نئے نوٹوں پر یہ غلطیاں نا دہرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
غلطیوں کی نشاندہی کرنے والے ادیب شہزاد فیضی کا کہنا تھا کہ یہ طے شدہ اصول ہے کہ لکھے گئے لفظ کی عمر بولے گئے لفظ کی عمر سے زیادہ ہوتی ہے، علیم کی ترویج اور اگلی نسلوں کی منتقلی کیلئے الفاظ کا بنیادی کردار ہوتا ہے، کرنسی نوٹ ہمارے ملک کی شناخت ہیں اور ہماری پہچان کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ان نوٹوں پر غور کیا تو معلوم ہے کہ چار سطروں میں لکھے گئے 20 لفظوں میں چھ غلطیاں ہیں، ان غلطیوں کو ٹھیک ہونا چاہیے ، وفاقی محتسب کے فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد ہونا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/currnah1i1h1.jpg