
نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ سائفر کیس سے متعلق میں غلط ثابت ہوا کہ عمران خان اس کیس میں اپنے طرز عمل کا دفاع نہیں کرپائیں گے۔
اپنے پروگرام میں نصرت جاوید نے کہا کہ میں پہلے دن سے یہ کہتا رہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جتنے بھی کیسز بنائے گئے ہیں، ان میں سب سے سنگین کیس یہ سائفر کیس ہے،میں نے اپنی زندگی کے 23 سے 24 سال وزارت خارجہ کی نظر کیے ہیں اور اسکی وجہ سے مجھے یہ احساس ہے کہ سائفر کیس کتنا سنگین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب انٹرسیپٹ نامی ویب سائیٹ جو کہ پی ٹی آئی کی حامی تصور کی جاتی ہے، وہ یہ شائع کر دیتی ہے کہ جو اصلی پیغام آیا تھا وہ یہ تھا، پھر جب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ انٹرسیپٹ نے جو متن چھاپا ہے کیا اسی طرح کی بات تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ جی اس کے قریب تر یہی بات تھی۔
نصرت جاوید نے کہا کہ ایک بات تو آج بھی اپنی جگہ پر قائم ہے کہ سائفر کی ایک کاپی غائب ہے،حیرانی کی بات یہ ہے کہ جب اس کیس کا ٹرائل چل رہا تھا تو انٹرسیپٹ والی بات کے اوپر کوئی زور دیا گیا؟
https://twitter.com/x/status/1797657497169174551
نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ سائفر کیس سے متعلق میں غلط ثابت ہوا کہ عمران خان اس کیس میں اپنے طرز عمل کا دفاع نہیں کرپائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1797675396605055113 https://twitter.com/x/status/1798809652265718259
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nusrj1h11ih1.jpg
Last edited by a moderator: