
چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان اسپیڈ کا نام دے دیا,وزیراعظم سے ملاقات میں چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے کہا آپ نے جیسے ’پنجاب میں اسپیڈ سے کام کیا ویسے ہی ’پاکستان اسپیڈ‘ نظر آنے لگی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین کی بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے انہیں ایم ایل ون اپ گریڈیشن پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی,وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر 4 سے 8 جون اپنے پانچ روزہ دور پر چین میں موجود ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور مصدق ملک سمیت چیئرمین ایف بی آر بھی موجود ہیں۔
گزشتہ روز بیجنگ میں پاک چائنا فرئنڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے,وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی پیداواری صلاحیت دنیا بھر میں مشہور ہے، چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1sehhsosekdjdpaksk.png