
الیکشن کمیشن کی باریک وادات پکڑی گئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواستیں دوسرے الیکشن ٹریبیونل کو منتقل کر دیں
الیکشن کمیشن نے ن لیگی ایم این ایز کے حق میں گزشتہ روز محفوظ فیصلہ سنادیا تھا مگر اس فیصلے کی خاص بات یہ کہ محفوظ فیصلہ سنانے سے پہلے ہی ٹریبونل جج کو مقرر کردیا گیا لیکن اسکا نام نہیں لیا گیا
فیصلے میں انکشاف ہوا کہ 7 جون کو الیکشن کمیشن ایک نیا ٹریبیونل بھی قائم کر چکا ہے جس کا کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی، حیران کُن طور پر نئے ٹریبیونل کا نوٹیفکیشن ابھی تک سامنے نہیں آسکا۔ یہ بھی یاد رہے کہ ٹربیونل سے متعلق فیصلہ بھی الیکشن کمیشن نے 7 جون کو ہی محفوظ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1800216532221342185
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد قومی اسمبلی کے کیسز 7 جون کو بنائے گئے ٹربیونل کو منتقل کر دیے۔ میڈیا میں اس ٹربیونل کی تشکیل پر کوئی خبر نہیں آئی، کوئی نوٹی فکیشن بھی سامنے نہیں آیا۔ کسی کو معلوم بھی نہیں کہ ٹربیونل کا جج کون ہے۔
https://twitter.com/x/status/1800201810118136272
صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے میں بڑا انکشاف یہ ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن ، اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل کی ٹرانسفر درخواست منظور کرنے سے 3 دن پہلے ہی 7 جون کو نیا (جس کا نوٹیفکیشن ابھی تک کہیں سامنے نہیں آیا) ٹریبیونل تشکیل دے چکا تھا کیا الیکشن کمیشن کو پہلے ہی پتہ تھا یہی فیصلہ کرنا ہے ؟ اب جسٹس جہانگیری ٹریبیونل کو ختم کرکے سارا ریکارڈ اس نئے ٹریبیونل کے حوالے کر دیا گیا ہے ویسے وہ کون ٹریبونل ہے جن کا نام بھی ابھی سامنے نہیں آیا ؟
https://twitter.com/x/status/1800205702524281004
الیکشن کمیشن نے ٹربیونل تبدیلی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کیسز7 جون کو بنائے گئے ٹربیونل کو منتقل کردئیے گئے ہیں حیران کن طور پر ایسے کسی ٹربیونل کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا نہ ہی ویب سائیٹ پر موجود ہے
https://twitter.com/x/status/1800199666035998784
بشارت راجہ نے ردعمل دیا کہ سکندر سلطان راجہ نے احکامات کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے الیکشن ٹریبونل کو تبدیلی کی فارم 47 پر جیتے ہوئے امیدواروں کی درخواست منظور کر لی سلیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارم 47 پر جتوائے ہوئے امیدواران سے اتفاق کیا کہ جسٹس جہانگیری کیس نہیں سن سکتے
https://twitter.com/x/status/1800111222966354137
صدیق جان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن دن دیہاڑے یہ سب کچھ اس لیے کررہا ہے کیونکہ اسے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب کی مکمل سپورٹ حاصل ہے
https://twitter.com/x/status/1800246999830409346
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecpa1b1h1h.jpg