
اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ ہار گئے تو کیا اب دیوار سے سر ماریں۔
تفصیالت کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے امریکہ اور پھر بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا ایک بیان سامنے آیا ہے ، اظہر محمود نے یہ بیان صحافیوں کی جانب سے حیران کن شکستوں سے متعلق سوالات کے جواب میں اپنا ضبط کھو ر دیا۔
اظہر محمود نے صحافیوں کے سوالوں پر جلے کٹے انداز میں جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میچ ہار گئے تو کیا اب کمرے میں بیٹھ کر دیوار سے سر ماریں، شکست کے بعد کیا کسی کھلاڑی کی زندگی ختم ہوجاتی ہے؟ کرکٹ میں اگر مگر تو ہوتا رہتا ہے ، ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے، جب تک چانس مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ٹیم میں ہر کسی کا مورال ڈاؤن ہے، ہم اب بھی کم بیک کرسکتے ہیں،آ ج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اب کسی کو خوش فہمی میں رہنے کی گنجائش نہیں ہے ، کوئی بھی کھلاڑی کسی حریف کو اگر ہلکا سمجھتا ہے تو اسے پاکستان کی جانب سے نہیں کھیلنا چاہیے، اگر ٹاپ آرڈر پرفارم نہیں کرے گا تو بقیہ ٹیم سے کیا توقع کریں۔
اسٹنٹ کوچ نے کہا کہ ہم نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سے بیٹنگ کی توقع نہیں کرسکتے، یہ کام ابتدائی 7 بیٹسمینوں کا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15azharahsmsdiiid.png