
امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان پاکستان ایک پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستانی سفیر مسعود خان نے فلاڈیلفیا کی ورلڈ افیئرز کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے فارن ملٹری سیل اور غیرملکی عسکری فنڈنگ کو مکمل بحال کرنا چاہیے۔ پاکستان اور ہمسایہ ملک بھارت جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں ان کے درمیان مذاکرات ہمیشہ جاری رہنے چاہئیں۔
مسعود خان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے سے معاملات درست سمت میں جائیں گے اور اس خطے میں حقیقی امن کی راہ ہموار ہو سکے گی۔ مشرقِ وسطیٰ میں جو بحران جاری ہے اسے ختم کرنے کے لیے امریکہ کو آگے بڑھ کر اپنا قائدانہ کردار بھرپور قوت کے ساتھ ادا کرنا چاہیے تاکہ یہ بحران ختم کیا جا سکے۔
انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی امریکہ حوصلہ افزائی پر اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کیلئے امریکہ کو بھرپور کوششیں کرنی چاہئیں۔
جنوبی ایشیا میں امن کی خاطر امریکہ کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، روس سے خام تیل کی خریداری سے پہلے امریکہ سے مشاورت کی گئی تھی اور یہ معاملہ خوشگوار انداز میں طے پا گیا تھا۔
مسعود خان کا ایک اور تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دو عالمی قوتوں کو ایک نقطے پر لانے کا ذریعے ثابت ہو سکتا ہے جس کیلئے انتہائی قابل قدر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شعبوں میں وسیع البنیاد سرمایہ کاری کرنے کے لیے دونوں عالمی قوتوں کو آگے آنا چاہیے، سٹریٹجک معاملات میں توازن کیلئے امریکی پالیسی پاکستان کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10masoodkhanksjdhd.png