
پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی مانچسٹر میں اسرائیلی مغویوں کی رہائی کیلئے کیے جانے والے احتجاج میں شرکت کی تصویر منظر عام پر آئی ہےجس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، شاہد آفریدی نے اس تصویر کو ایک عام سیلفی قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر "نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل" کے ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی تنظیم کے شریک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کی گئی۔
اس پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے بین الاقوامی کرکٹر شاہد آفریدی نے مانچسٹر میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے احتجاج میں شریک ہوکر ہمارے مغویوں کی رہائی کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا، شاہد آفریدی کی حمایت پر ان کا بے حد شکریہ۔
https://twitter.com/x/status/1803328396878884968
شاہد آفریدی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ میں جا رہا تھا ان لوگوں نے میرے سے سیلفی کی فرمائش کی، میں نے ہاں بول دیا اور اب انہوں نے اس کو اپلوڈ کر جھوٹ بیان کیا ہے۔ ان کے بیان میں کوئی سچائی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1803473155710988335
شہباز گل نے شاہد آفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہا جاہل ہونا بھی مصیبت ہے۔ اس کم پڑھے لکھے ہیرو کو مجھے لگتا پتہ ہی نہیں ہو گا یہ چل کیا رہا ہے۔ اس نے صرف سوچا آج کل تنقید ہو رہی ہے یہ گورے اچھے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ چلو تصویر کھینچواتے ہیں۔ ٹور بن جائے گی۔ حالت دیکھیں ہماری اور پھر عوام سے توقع یہ ہے کہ مجھے عمران خان سمجھیں۔
https://twitter.com/x/status/1803455726007792056
صحافی ارفع فیروز نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی سے معمول کے مطابق سیلفی کی فرمائش کی گئی جو انہوں نے پوری کی، انہیں یہودی کمیونٹی کے احتجاج کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا، یہودی کمیونٹی اس تصویر کو استعمال کرکے بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ کررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1803457067446894797
صحافی رضی طاہر نے تصویر میں موجود شخصیات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم یہ گمان کرسکتے ہیں کہ تصویر غلط فہمی کی بنیاد پر بنائی گئی، شاہد آفریدی کو اس کی فوری طور پر وضاحت دینا ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1803462234921710031
اسرائیلی تنظیم کے زیر انتظام ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی مغویوں کی رہائی کی حمایت کرنے پر پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سوشل میڈیا پر پاکستانی صحافی، سول سوسائٹی اور عوام شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
صحافی عمران افضل راجا نےطنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتا دن ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اسرائیل سے قریب تر لے جارہا ہے، اور بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ شاہد آفریدی "کن" کا سفیر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1803429608458436783
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجا نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق یہ سب کچھ شریف مافیا کی ایماء پر جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، تاہم ن لیگ اسرائیلی لابی کو خوش نہیں کرپائے گی، کیونکہ وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا خاتمہ چاہتے ہیں جس پر فوج نے ریڈ لائن لگارکھی ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1803444186030481437
احمد حسن بوبک نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو فنڈنگ کرنے والے ذرائع آشکار ہوچکے ہیں، اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1803444965185351834
صبیح کاظمی نے کہا کہ شاہد آفریدی کی اسرائیلی لوگوں کے ساتھ تصاویر اور محبت بہت بڑی سازش لگ رہی ہے،یقینی طور پر شاہد آفریدی یہ جانتا نہیں ہوگا کہ وہ لوگ کون ہیں اور انہوں نے کیا فنکاری کی ہے ورنہ ایسے موقع پر جب اسرائیل فلسطین تنازعہ چل رہا ہو ، میرا دل نہیں مانتا کہ آفریدی ان لوگوں سے جاکر ملے گا۔
https://twitter.com/x/status/1803442675926049020
ارسلان بلوچ نے کہا کہ عمران ریاض نے ٹھیک کہا تھا کہ شاہد آفریدی، شاہین آفریدی کا کیریئر لے ڈوبے گا، آج آفریدی کی اسرائیلی لوگوں کے ساتھ تصویر آگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1803446480499343533
میر محمد علی خان نے کہا کہ اسرائیلی شاہد آفریدی کو اسرائیلی مغویوں کی بازیابی کی حمایت کرنے مانچسٹر پہنچنے پر شکریہ ادا کررہے ہیں، یہ دیکھ کر خون کھول رہا ہے، تف ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو چھوڑ کر آپ اسرائیلیوں کی حمایت کرنے پہنچ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1803444446991675748
سعید بلوچ نے کہا کہ شاہد آفریدی جیسے بدی بھی اپنے انجام کو پہنچی، یہ شخص کرکٹ ٹیم میں تقسیم کی وجہ بنا، اب قوم کو بھی انتشار کی طرف دھکیل رہا تھا لیکن اس کی اصلیت بے نقاب ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1803446412870558015
شاہزیب ورک نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اس تصویر کی وضاحت دینی چاہیے، کسی بھی صورت میں فلسطین کے خلاف پوسٹر تھامے لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوانا یک انتہائی احمقانہ آئیڈیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1803420307820003559
پی ٹی آئی رہنما قاسم خان سوری نے کہا کہ گنگو تیلی مانچسٹر میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی حمایت کرتے یعنی اسرائیل زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1803432468826992754
ایک صارف نے کہا کہ حامد میر اور دیگر بہت سے صحافی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جنرل باجوہ چاہتے تھے کہ عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرے لیکن عمران خان نے انکار کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1803455144274641130
https://twitter.com/x/status/1803455726007792056
https://twitter.com/x/status/1803467856085926379
https://twitter.com/x/status/1803466298728358286
https://twitter.com/x/status/1803467031456391296
https://twitter.com/x/status/1803384041317736499
https://twitter.com/x/status/1803502868797989169
https://twitter.com/x/status/1803724649227747766
https://twitter.com/x/status/1803749847339557355
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7.png
Last edited by a moderator: