
گزشتہ کچھ روز سےسوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل سے علیمہ خان کے ذریعے پیغام بھیجا ہے کہ شیراضل مروت کو کورکمیٹی میں دوبارہ شامل کیا جائے جس پر پر علیمہ خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی پیغام جو عمران خان اپنے خاندان کے ذریعے دینا چاہتے ہیں، میں اسے ہمیشہ میڈیا کے ذریعے یا بعض اوقات اپنے ایکس (ٹویٹر اکاؤنٹ) کے ذریعے پیش کرتی ہوں
انہوں نے مزید کہا کہ ایک حالیہ پیغام جو گردش کر رہا ہے کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کو میرے ذریعے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی میں بحال کرنے کی ہدایت کی ہے، سراسر غلط ہے۔
https://twitter.com/x/status/1803462666561696125
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو اپنی پارٹی کے معاملات سے متعلق ہدایات دینا ہوں تو وہ ہمیشہ پارٹی عہدیداروں کو براہ راست بتاتے ہیں جب وہ اڈیالہ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شیرافضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1803696083924578531
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shai11h131h.jpg
Last edited by a moderator: