بی جے پی خاتون لیڈر "بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ" لکھنے میں ناکام، ویڈیو وائرل

12bjpksjkjdjd.png

بھارت میں برسراقتدار سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک وزیرساوتری ٹھاکر کی درست طریقے سے لکھ نہ سکنے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوتی جا رہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنما وزیر ساوتری ٹھاکر اپنی مادری زبان ہندی میں "بیٹی پڑھائو، بیٹی بچائو" لکھنے سے بھی قاصر ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، ساوتری ٹھاکر ایک سرکاری سکول میں بطور چیف گیسٹ پہنچی تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1803331806441382033
رپورٹس کے مطابق ساوتری ٹھاکر مدھیا پردیش کے شہر دھار کے ایک سرکاری سکول میں "سکول چلو ابھیان" پروگرام کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے منگل کے روز وہاں پر پہنچی تھیں۔ تقریب میں ساوتری نے "بیٹی پڑھائو، بیٹی بچائو" کا حکومتی نعرہ سکول میں وائٹ بورڈ پر لکھنے کی کوشش کی مگر اسے درست طریقے سے لکھنے میں ناکام رہیں۔

ساوتری ٹھاکر نے وائٹ بورڈ پر بیٹی پڑھائو، بیٹی بچائو لکھنے کے بجائے بیٹی پڑھائو بچائو لکھا دیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر ان کی مخالف سیاسی جماعت کانگریس کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نامی بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ساوتری ٹھاکر نے اپنے انتخابی حلف نامے میں لکھا ہے کہ وہ 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔

کانگریس کے سینئر رہنما کے کے مشرا کی طرف سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساوتری ٹھاکر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ "یہ خاتون اپنی وزارت چلانے کے قابل کیسے ہو سکتی ہیں؟" کے کے مشرا نے کہا کہ انتخابات میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت طے کرنے کیلئے آئینی ترمیم ہونی چاہیے، ساوتری ٹھاکر اس وقت بچوں اور خواتین کی ترقی کی مرکزی وزیر کے عہدے پر فائز ہیں۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

اس میں کون سے اچھمبے کی بات ہے خود پڑھی لکھی نہ ہونے کی تکلیف کو سمجھتی ہوگی اسی لئے تو کہہ رہی ہے کہ "بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ"
 
Back
Top