مخصوص نشستیں نہ دینے کے الیکشن کمیشن کے جواز پر سوالات اٹھ گئے

sikanah1h1222h1.jpg

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے فہرست جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی مگر سنی اتحاد کونسل نے اس وقت تک کوئی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی، الیکشن سے قبل امیدواروں سے پی ٹی آئی نظریاتی کے انتخابی نشان کا سرٹیفکیٹ مانگا گیا مگر امیدوار خود اس انتخابی نشان سے دستبردار ہوگئے، اس طرح یہ امیدوار آزاد قرارپائے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل نہیں ہے، اس جماعت کے آئین کے مطابق کوئی بھی غیر مسلم اس جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا، سنی اتحاد کونسل کی یہ شرط غیر آئینی ہے، لہذا سنی اتحاد کونسل کو اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ نقطہ نہ تو الیکشن کمیشن میں جاری مخصوص نشستوں کی سماعت کے دوران اٹھایا اور نہ اپنے تفصیلی فیصلے میں اٹھایا اور نہ ہی پشاور ہائیکورٹ میں اٹھایا۔

احمد وڑائچ نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن نے یہ اہم نقطہ سنی اتحاد کونسل کو نشستیں نہ دینے کے فیصلے میں کیوں بیان نہیں کیا۔ پھر پشاور ہائیکورٹ کے سامنے بھی یہ "اہم نقطہ" نہیں رکھا۔
https://twitter.com/x/status/1804537958306853170
سابق پی ٹی آئی ایم این اے لال ملہی نے یو آئی ف کے پارٹی آئین کا حوالہ دیا اور کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کا ممبر ہونے کیلئے بھی صرف بالغ مسلمان ہونا شرط ہے۔
https://twitter.com/x/status/1804564048496758788
انکا کہنا تھا کہالیکشن کمیشن پاکستان پاکستان تحریک انصاف کی دشمنی میں اتنا اگے نکل چکا ہے کہ وہ اپنے ہوش گنوا چکا ہے۔ مخصوص نشستوں متعلق اج سپریم کورٹ میں جمع کرائے ہوئے گارمیولیشن میں الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ممبر صرف وہ ہو سکتے ہیں جو مسلمان ہوں۔ اور یہ شرط آئین کے آرٹیکل 17, 20 اور 25 کے متصادم ہے۔ اس لیے کائونسل کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) کا میمبر ہونے کے لیے بھی صرف بالغ مسلمان ہونا شرط ہے۔ مگر جمعیت کو مخصوص نشستیں دی جا چکی ہیں۔ ایک ملک، دو دستور، نامنظور، نامنظور۔

 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
انکا کہنا تھا کہالیکشن کمیشن پاکستان پاکستان تحریک انصاف کی دشمنی میں اتنا اگے نکل چکا ہے کہ وہ اپنے ہوش گنوا چکا ہے۔
پورا ملک بغض عمران میں ذہنی مریض بن چکا ہے
 

Back
Top